چھبیس سال بعد از امرتا پریتم
"چھبیس سال بعد" امرتہ کے افسانے ہیں۔ امرتہ پریتم، پنجابی زبان کی شاعرہ ہے، اس کی شاعری کی شہرت کا حلقہ بھی اتنا ہی وسیع ہے، جتنا خود پنجابی زبان کا۔ وہ اپنے افسانوں کے لیے نئے نئے موضوع تلاش کرتی ہے۔ اور اپنی اس کوشش میں وہ بہت حد تک کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ اس کے خیال اچھوتے ہیں، اس کی راہیں جدید ہیں۔ اس کا آئیڈیل تخریبی نہیں تعمیری ہے۔ نظم کی طرح وہ افسانوں میں بھی اپنے پڑھنے والوں کو "پیغام" دیتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس کا پیغام زندگی اور محبت کا پیغام ہے۔
Tags:
امرتا پریتم