چچا چھکن از امتیاز علی تاج
انگریز مصنف جیروم کے جیروم کی ایک تاب "تھری مین اِن اے بوٹ" ہے۔ اس کتاب میں ایک مقام پر "انکل پوجر" کے تصویر ٹانگنے کا تذکرہ ظریفانہ انداز میں کیا گی ہے۔ 1924ء میں مدیر نیرنگِ خیال نے مجھ سے سے فرمائش کی کہ میں ان کے عید نمبر کے لیے اس مضمون کا ترجمہ اردو میں کردوں۔ مجھے جیروم کی ظرافت کا لطف ترجمے میں برقرار رکھنا نا ممکن معلوم ہوا۔ چنانچہ میں نے بجائے ترجمہ کرنے کے انگریزی مضمون سامنے رکھ کر اسے از سرِ نَو اردو میں لکھ دیا۔ اور "انکل بوچر" کو اردو میں "چچا چھکن" کے نام سے موسوم کیا۔ (امتیاز علی تاج)
Tags:
امتیاز علی تاج