غصہ پر اردو شاعری

غصہ پر اردو شاعری

1.
تم کو آتا ہے پیار پر غصہ
مجھ کو غصے پہ پیار آتا ہے

۔۔۔۔
امیر مینائی

خطا ثابت کریں گے اپنی ہم اور ان کو چھیڑیں گے
سنا ہے ان کو غصے لپٹ جانے کی عادت ہے

----
نامعلوم شاعر :( 

وہ غصے کی صورت بنا کر بگڑنا
وہ آنکھیں دکھا کر ڈرانا کسی کا

----
بیخود دھلوی

مجھ سے لڑے نگاہ تو لڑنے کا لطف ہے
مجھ سے لپٹ پڑو تو مزا ہے عتاب میں

---
دلگیر اکبر آبادی

اللہ رے ان کا غصہ اتنا نہیں سمجھتے
کیونکر کوئی جیے گا جب یوں عتاب ہوگا

----
صبا لکھنوی

6-
خفا کس پر ہو بتلاؤ غضب سے رُخ پہ لالی ہے
جبیں پر چین ہے ترچھی نظر ہے منھ میں گالی ہے

------
نامعلوم شاعر


7-
بھرے کان اس کے اعداء شوق سے اللہ مالک ہے
ہمارا کیا بگاڑے گا وہ بُت ہم سے خفا ہو کر

-----
رنجور عظیم آبادی

8-
تیوری چڑھی ہوئی ہے کشیدہ نظر ہیں آپ
کچھ اور حوصلہ ہے جو آئے ادھر ہیں آپ

-----
نسیم دھلوی

9-
بے وجہ، عبث، کس لیے، یوں ہم سے خفا ہو
آخر کوئی تقصیر ہو کوئی خطا تو ہے

--------
منظور مدراسی

10-
آئے ہیں میر منہ کو بنائے خفا سے آج
شاید بگڑ گئی ہے کچھ اس بے وفا سے آج

-----
حضرت میرتقی میرؔ دھلوی