حاصل گھاٹ ناول از بانو قدسیہ
حاصل گھاٹ بانو قدسیہ کا ایک شاہکار ناول ہے۔ جس میں مشرقی اور مغربی زندگی کا موازنہ کیا گیا ہے۔ یہ ناول ایسے لوگوں کو زیادہ پسند آئے گا جو جدید زندگی سے نالاں ہیں اور برِ صغیریت کو پسند کرتے ہیں۔ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو فیروزپور (برطانوی ہند) میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اردو اور پنجابی میں ریڈیو اور ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے۔ ان کا مشہور ناول راجہ گدھ اردو ادب میں کلاسک کا درجہ رکھتا ہے۔ بانو قدسیہ نے 26 جنوری 2017ء کو لاہور میں وفات پائی۔
Tags:
بانو قدسیہ