اداریہ کیا ہے؟ جامع اور مفصل تعریف
اداریہ بنیادی طور پر جرنلزم (JOURNALISM) کی اصطلاح ہے۔ وہ تحریر جو کسی اخبار یا رسالے کا ایڈیٹر حالاتِ حاضرہ کے سلسلے میں یا کسی ہنگامی اور فوری پیش آمدہ مسئلے پر اس لیے لکھے کہ قارئین ان مسائل پر توجہ مرکوز کریں اداریہ کے نام سو موسوم کیا جاتا ہے۔
کارل جی ملر نے اداریے کی تعریف کچھ یوں کی ہے کہ
"اداریہ اس مضمون کو کہتے ہیں جو کسی ہنگامی موضوع پر لکھا گیا ہو۔ اور قاری کی سوچ ایسی راہ پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہو جو مضمون نگار کے خیال میں صحیح ہے۔ اداریہ نویس قاری کو ایسے نقطہء نظر سے متفق کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے قاری قائل ہو جائے اور موافق ردِ عمل ظاہر کرے۔ اداریہ نویس مختلف ترغیبی طریقوں سے کام لے کر قاری کے جذبات و احساسات کو جائز طور پر متاثر کرتا ہے"۔ {alertInfo}
Tags:
اداریہ