ادب کی تعریف اور اقسام
اَدب کے معنی شائستگی، لحاظ، تمیز۔ تہذیب، علمِ زبان کے ہیں۔
اَدب کی اصطلاح فن کے ایک مقبول تخلیقی شعبے سے متعلق ہے لیکن مجلسی آداب، مہمان نوازی، تعلیم و تعلم، صَرف و نحو اور زبان دانی کے مفاہیم بھی اسی میں شامل ہیں۔ ابنِ خلدون نے ادب کو علم قرار دیا ہے۔ کچھ عرصہ یہ اصطلاح منشی گری اور انشا نگاری کے لیے بھی رائج رہی ہے۔
ادب میں تخلیقیت کا عنصر کب اور کیسے شامل ہوا کچھ علم نہیں۔ بہرحال وہم و خیال، تصور و تخیل کی کرشمہ سازیوں نے اس اصطلاح کو جدید پیرہن عطا کیا ہے۔ مغربی ناقدین نے حسبِ ذیل تعریفات بیان کی ہیں
مائی کین لکھتا ہے قدرت نے انسان میں جو سرمدی صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ان کا اظہار "ادب" ہے۔ {alertInfo}
نیومین نے زبان اور الفاظ کے زریعے سے انسانی افکار و خیالات اور محسوسات کے اظہار کو ادب قرار دیا ہے۔
میتھیو آرنلڈ نے مطابق وہ تمام علم جو کتابوں کی ذریعے ہم تک پہنچا ہے ادب کہلاتا ہے۔ اگر آرنلڈ کی تعریف کو لائقِ اعتنا سمجھا جائے تو پھر جیومیٹری کے مسائل، معاشیات کے اصول اور ہندسہ کے قواعد سب کچھ ادب ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہے۔
لہذا "ادب" اپنے مخصوص معنوں میں تخلیقی اسالیب اظہار یعنی ناول، ڈرامہ، شاعری، افسانہ اور انشائیہ سے متعلق ہے۔
Tags:
ادب کی تعریف