آفاقیت کیا ہے؟ آفاقیت کی جامع اور مفصل تعریف

آفاقیت کیا ہے؟ آفاقیت کی جامع اور مفصل تعریف

جملہ فنون کی اصطلاح ہے۔ آفاقیت، فنون کی ایک معروف موضوعی اصطلاح ہے۔ انسانی جذبوں اور احساسات کا ایسا فنی اور جمالیاتی اظہار جو جغرافیائی اور مقامی حدود سے ماورا ہو کر کل نوعِ انسانی کے EXPERIENCE کی ترجمانی کرے آفاقیت کہلاتا ہے۔ 

مثال کے طور پر فردوسی کا "شاہ نامہ" شیکسپیئر کے ڈرامے اور غالبؔ کی غزلیں علی الترتیب ایران، برطانیہ اور ہندوستان میں زمان کی ایک خاص مہلت میں لکھی گئیں لیکن اپنی آفاقی اپیل کے باعث دنیا کے دوسرے خطوں میں آج بھی فکری اور فنی کشش رکھتی ہیں۔ 

انسان کے جذبے اور جبلتیں ایک سی ہیں چنانچہ وہ فن پارہ جو مقامیت کی قید میں اسیر ہو کر ایک خاص حصے، طبقے یا گروہ کا نمائندہ ہو جاتا ہے، انسانوں کا یہ گروہ تو ممکن ہے اس سے حظ یاب ہو لیکن کل نوعِ انسانی اس فن پارے کا موضوع نہیں ہوگا۔ ہر آفاقی قدر مقامی ہوتی ہے لیکن ہر مقامی قدر آفاقی نہیں ہوتی۔