متشاعر کے معنی اور مفصل تعریف

ایسا شخص جو محض معمولی سی موزونی طبع کے باعث مصرعے موزوں کر لیتا ہو جبکہ اس میں "خلقی" صفات نہ ہوں۔ اسے متشاعر کہتے ہیں۔ قوتِ متخیلہ، نفسیاتی ژرف، بینی، شدتِ احساس، تیز مشاہدہ، طبعِ موزوں، دلِ گداختہ اور ترکیب سازی کی اہلیت۔ یہ ہیں ایک اصل شاعری کی خصوصیات، متشاعر (فطری طور پر اس صفات سے محروم ہوتا ہے) لیکن طبعِ موزوں کی بدولت "مصرعے" نظم کر لیتا ہے یہ ملکہ تو اکثر لوگوں میں ہوتا ہے لیکن وہ شاعر نہیں ہوتے۔ بس یوں سمجھ لیجیے کہ متشاعر، شاعر کا الٹ ہوتا ہے۔