فسطائیت (فاشزم) کے معنی اور تعریف

طاقت کے بل بوتے پر کسی معاشرے یا قوم پر استبداد اور آمریت مسلط کرنا "فاشزم" کہلاتا ہے۔ فاشسٹ یا فسطائی اس فرد یا قوم کو کہیں گے جو دوسروں پر آمریت مسلط کرے۔ رومن لفظ "فاشز" کو عظمت و جلالت کا نشان سمجھتے تھے۔ تاہم سیاسیات کے ذیل میں مشہور ڈکٹیٹر "مسولینی" نے اس اصطلاح کو سب سے پہلے رواج دیا۔ علم سیاسیات میں فاشزم سے مراد آمریت اور جبر و استبداد ہے۔