فرہنگ آصفیہ مکمل چار جلدیںpdf
فرہنگِ آصفیہ عربی، فارسی، ترکی، ہندی، سنسکرت اور انگریزی لغات مخلوطہ بہ اردو، عدالتی و بیگماتی محاورات، اہلِ پیشہ و اہلِ حرفہ کی ضروری اصطلاحات، داخلِ روزمرہ ضرب الامثال، اشارے، کنائے، تاریخی واقعات، مناسبِ حال مادے، تذکیر و تانیث کے فیصلے، فلسفہ و طبیعات کے حسبِ موقع مسئلے، علمِ زبان کے نکتے، اردو صرف و ںحو کے قاعدے، ملک کی متداولہ رسمیں، قدیم و جدید تحقیقات کے اختلافات مع نظائرِ نظم و نثر و کثرتِ معانی و وجہِ تسمیہ، تمام اولیائے ہند اور تمام فقرائے ہند کے اسمائے گرامی مع حالات، علمائے نامی گرامی کے نام اور مختصر سوانح عمریاں اور دیگر امور کی تشریحات جو پچپن ہزار سے متجاوز ہیں۔
مولّفہ:
خاں صاحب مولوی سید احمد دہلوی
Tags:
لغت