وجودیت کیا ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف

وجودیت کیا ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف وجودیت / Existentialism  نفسیاتی اور فلسفیانہ تنقید کی اصطلاح ہے۔  وجودیت اگرچہ جدید فلسفے کی ایک اہم شاخ اور ایک اعتبار سے ہیگل کی "منظم عقلیت" کا رد عمل بھی ہے۔ لیکن اس نے جدید شعر و ادب پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ تحریک فرد کی غیر مشروط آزادی پر زور دیتی ہے اور حقیقت یا ہستی کے تصور کو فرد کے انتہائی موضوعی تجربے کے حوالے سے سمجھنے کی کوشش کرتی ہے۔ نیٹشے، کیرکیگارڈ، ہائیڈیگر، جیسپرز، مارسل، سارتر، کامیو اور کولن ولسن کا شمار اہم وجودی مفکرین میں ہوتا ہے۔ ولس نے وجودیت کی رومانیت کی ترقی یافتہ صورت قرار دیا ہے۔ بالعموم وجودی ادب میں عواطف کی بوقلمونی، شدتِ جذبات اور تخیل کی رنگینی کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

وجودیت کیا ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف

وجودیت / Existentialism 
نفسیاتی اور فلسفیانہ تنقید کی اصطلاح ہے۔ 
وجودیت اگرچہ جدید فلسفے کی ایک اہم شاخ اور ایک اعتبار سے ہیگل کی "منظم عقلیت" کا رد عمل بھی ہے۔ لیکن اس نے جدید شعر و ادب پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ تحریک فرد کی غیر مشروط آزادی پر زور دیتی ہے اور حقیقت یا ہستی کے تصور کو فرد کے انتہائی موضوعی تجربے کے حوالے سے سمجھنے کی کوشش کرتی ہے۔ نیٹشے، کیرکیگارڈ، ہائیڈیگر، جیسپرز، مارسل، سارتر، کامیو اور کولن ولسن کا شمار اہم وجودی مفکرین میں ہوتا ہے۔ ولس نے وجودیت کی رومانیت کی ترقی یافتہ صورت قرار دیا ہے۔ بالعموم وجودی ادب میں عواطف کی بوقلمونی، شدتِ جذبات اور تخیل کی رنگینی کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔