ستیہ جیت رے کی کہانیاں مرتبہ جمیل احمد
ستیہ جیت رے کی کہانیوں میں تلاش، تجسس، نیا پن اور زندگی کے تجربے کا عکس صاف جھلکتا ہے۔ ہر کہانی کا کردار ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہوتا ہے۔ ستیہ جیت رے کا مشاہدہ قابلِ رشک ہے۔ یہ کتاب "ستیہ جیت کے دلچسپ کہانیاں" آٹھ کہانیوں کے تراجم پر مشتمل ہے۔
1- اسپاٹ لائٹ
2- گگن چودھری کا عجوبہ اسٹوڈیو
3-فرسٹ کلاس کمرہ
4-ٹیپو اور گلابی ماسٹر
5-سادھن بابو کا شک
6-دھپا
7-بہروپیا
8-میکنزی فروٹ
یہ سبھی کہانیاں اپنے انداز میں منفرد کہانیاں ہیں۔ خصوصا تین کہانیاں "اسپاٹ لائٹ"، "گگن چودھری کا عجوبہ اسٹوڈیو" اور "بہروپیا" کا تعلق آرٹ اور فلم سے ہے۔
حال ہی میں نیٹ فلکس انڈیا نے ستیہ جیت رے کی 4 کہانیوں پر مشتمل ایک ویب سیریز "رے" ریلیز کی ہے جس میں ستیہ جیت رے کی چار کہانیوں کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
ان چار کہانیوں میں
فارگیٹ می ناٹ، ، بہروپیا، ہنگامہ ہے کیوں برپا، اور اسپاٹ لائٹ شامل ہیں۔
"اسپاٹ لائٹ" میں ایک جھوٹ سے کس طرح ناکام ہیرو لوگوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنا لیتا ہے اور ٹاپ کا اسٹار پل بھر میں گوشہء گم نامی میں چلا جاتا ہے جب کہ "بہروپیا" میں رنگوں کے استعمال اور میک اپ کی باریکیوں کا ذکر ہے۔ ہنگامہ ہے کیوں برپا میں غزل گائیک جو کہ در اصل چوری کی لت میں مبتلا ہوتا ہے کیسے اپنے ماضی کو چھپاتا ہے دیکھنے کے قابل ہے۔ بہرحال ذیل میں ستیہ جیت رے کی کہانیاں جن کے مترجم جمیل احمد ہیں پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ در اصل بنگلہ زبان میں لکھی گئی کہاںیاں ہیں جن کا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اور ستیہ جیت رے کی کہانیوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے توشہء خاص ہے۔
Tags:
ستیہ جیت رے