لفظ حوصلہ، ہمت پر اردو اشعار کا مجموعہ

لفظ حوصلہ، ہمت پر اردو اشعار کا مجموعہ
 ☆
آدمیت سے ہے بالا، آدمی کا مرتبہ
پست ہمت یہ نہ ہووے پست قامت ہو تو ہو
(ذوق)

پھرتا ہے سیلِ حوادث سے کہیں مردوں کا منھ
شیر سیدھا تیرتا ہے وقتِ رَفتن آب میں
(ذوق)

گرتے ہیں شہہ سوار ہی میدانِ جنگ میں
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بَل چلے
(مرزا عظیم بیگ)

کام ہمت سے جواں مرد اگر لیتا ہے
سانپ کو مار کو گنجینہء زَر لیتا ہے
(آتش)

مصیبت میں بشر کے جوہرِ مردانہ کھلتے ہیں
مبارک! بُزدلوں کو گردشِ قسمت سے ڈر جانا
(چکبست لکھنوی)

نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا
سو بار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا
(نا معلوم)

زیرِ قدم ہے منزلِ مقصود اپنے رند
ہمت سے تو قریب ہے گو راہ دور ہے
(رند لکھنوی)

اتنا بھی رکھیے حوصلہ فوارہ ساں نہ تنگ
چُلو ہی بھر جو پانی میں گز بھر اُبھر چلے
(عاصی دہلوی)

خوشی سے مشکلوں کا سامنا کر منہ نہ پھیر اے دل!
ترے عقدوں کو حل تیرا یہی اوسان کر دے گا
(شاد)