اردو ادب میں داخلیت سے کیا مراد ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف

اردو ادب میں داخلیت سے کیا مراد ہے؟ داخل عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں "اندر آنے والا"۔ اصطلاح میں اپنی ذات کا مطالعہ و مشاہدہ یا خارجی دنیا کے حالات و اثرات کے جذباتی اور احساساتی ردِ عمل کے اظہار کو داخلیت کہتے ہیں۔ انسان دو دنیاؤں سے وابستہ ہوتا ہے ایک خارجی دنیا جو اس کے نشو و نما کا باعث ہوتی ہے اور اس کے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ دوسری داخلی دنیا جو اس کے دل کی دنیا ہے اور جو خارجی دنیا کے عمل کا ردِ عمل اور وجدان پر منحصر ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں شدید جذبات و احساسات کے اظہار اور ذات میں کھو جانے والی کیفیت کو داخلیت کہہ سکتے ہیں۔   داخلیت انگریزی اصطلاح میں Subjectivity کا ترجمہ ہے۔ یہ اصطلاح 18 ویں صدی کے آخر میں جرمن نقادوں نے استعمال کی تھی۔ ورڈز ورتھ کا قول مشہور ہے کہ: شاعری جذبات کو تنہائی میں دہرانے کا نام ہے یعنی شعر میں بیان ہونے والا تجربہ، جذبہ، وغیرہ شاعر کی ذات اور شخصیت کا حصہ ہوتا ہے۔ ایلیٹؔ نے رومانویوں کے اس طرزِ نظر پر کاری ضرب لگائی اور شاعری کو شخصیت کا گریز قرار دیا۔   اردو شاعری کے اعتبار سے داخلیت کی چار قسمیں بیان کی جا سکتی ہیں: 1-دروں بینی 2- نرگسیت 3- جذباتی تاویل 4- معاملہ بندی

اردو ادب میں داخلیت سے کیا مراد ہے؟

داخل عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں "اندر آنے والا"۔ اصطلاح میں اپنی ذات کا مطالعہ و مشاہدہ یا خارجی دنیا کے حالات و اثرات کے جذباتی اور احساساتی ردِ عمل کے اظہار کو داخلیت کہتے ہیں۔ انسان دو دنیاؤں سے وابستہ ہوتا ہے ایک خارجی دنیا جو اس کے نشو و نما کا باعث ہوتی ہے اور اس کے چاروں طرف پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔ دوسری داخلی دنیا جو اس کے دل کی دنیا ہے اور جو خارجی دنیا کے عمل کا ردِ عمل اور وجدان پر منحصر ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں شدید جذبات و احساسات کے اظہار اور ذات میں کھو جانے والی کیفیت کو داخلیت کہہ سکتے ہیں۔ 

داخلیت انگریزی اصطلاح میں Subjectivity کا ترجمہ ہے۔ یہ اصطلاح 18 ویں صدی کے آخر میں جرمن نقادوں نے استعمال کی تھی۔ ورڈز ورتھ کا قول مشہور ہے کہ:
شاعری جذبات کو تنہائی میں دہرانے کا نام ہے یعنی شعر میں بیان ہونے والا تجربہ، جذبہ، وغیرہ شاعر کی ذات اور شخصیت کا حصہ ہوتا ہے۔ ایلیٹؔ نے رومانویوں کے اس طرزِ نظر پر کاری ضرب لگائی اور شاعری کو شخصیت کا گریز قرار دیا۔ 

اردو شاعری کے اعتبار سے داخلیت کی چار قسمیں بیان کی جا سکتی ہیں:
1-دروں بینی
2- نرگسیت
3- جذباتی تاویل
4- معاملہ بندی