آگ کا دریا ناول قراۃ العین حیدر pdf

آگ کا دریا ناول قراۃ العین حیدر pdf
 AAG KA DARYA (NOVEL)
By
QURRATULAIN HYDER

نام کتاب: آگ کا دریا
مصنفہ: قراۃ العین حیدر
اشاعت: 2011
مطبع: عفیف آفسیٹ پرنٹرز، دہلی 6
قراۃ العین حیدر کا ناول آگ کا دریا ایک جدید تر ذہن کی نمایندگی کرتا ہے۔ قراۃ العین حیدر کے دور تک جو تبدیلی ہوئی ہے وہ اس سے زیادہ دور رس اور تیز تر ہے۔ آگ کا دریا قدیم ہندوستان کی تہذیب کے بیان سے شروع ہوتا ہے۔ اس تہذیب کے پس منظر میں وید اور گیتا کے حکیمانہ اقوال اور منتر ملتے ہیں۔ مہابیر اور گوتم کی عظیم شخصیتیں ملتی ہیں۔ رام اور کرشن ملتے ہیں۔ منو مہراج، چانکیہ، کالی داس، بھبھوتی بھرتری ملتے ہیں۔ کپل وستو، اجودھیا، گیا، کاشی، پریاگ ملتے ہیں۔ یہاں علم کے دریا بہتےہیں۔ ناچ رنگ موسیقی کے بادل چھائے رہتے ہیں۔ 
آگ کا دریا پہلا اردو ناول ہے جو موجودہ عہد کے انسان اور اس کے مسائلِ وجود پر بھرپور روشنی ڈالتا ہے۔ یہ "اداس نسلیں" سے قبل شائع ہوا تھا۔ اس ناول کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ قرۃ العین حیدر نے ہزاروں برس کے وسیع پس منظر کو ناول کے کینوس پر پھیلا دیا ہے، اس طرح ہندوستان کی کئی ہزار سالہ تاریخ، کلچر، فلسفے اور رسم و رواج اس دریا کی موجوں میں سمٹ آتے ہیں۔ اس لحاظ سے شاید یہ دنیا کے ادب میں اپنی طرز کی پہلی اور منفرد کوشش ہے۔ 

آگ کا دریا ہماری تہذیب کی دستاویز بھی ہے اور ہم عصر طرزِ فکر و احساس کا آئینہ خانہ بھی۔ اگر اسے اردو ادب کا سب سے بڑا ناول نہ بھی مانا جائے تب بھی یہ ماننا پڑے گا کہ یہ ناول اردو کے دو تین بڑے ناولوں میں سے ہے۔ دوسرا ناول یقیناََ "اداس نسلیں" ہے۔ ان دو ناولوں میں اردو ناول بلوغت کو پہنچا ہے۔ اردو میں ان کے علاوہ بھی قابلِ قدر ناول موجود ہیں لیکن ہم عصر عہد کی آئینہ داری جس وسیع پیمانے پر اس ناولوں میں ہوئی ہے اس کی مثال اور ناولوں میں نہیں ملتی۔