میں وِندھیا چل کی آتما - اسد محمد خان

میں وِندھیا چل کی آتما
میرے ماتھے چندن چندرما
میری مانگ سانجھ کی دھوپ
میں چترکار کا انتم چتر
انت کلا کا اتم روپ
میں وندھیا چل کی آتما


میری دھارا کے سب روپ جال
کہیں نَربدیا نہیں کمل تال
میں بچھڑوں کا سنجوگ
تیری روپ متی کا سکھ سپنا
ستی کمل پتی کا سوگ
میرے ماتھے چندن چندرما
میں وِندھیا چل کی آتما


میرے کیکر سب ترے گھاؤ سیے
میرے پیپل دکھ کی دھوپ سہے
تیرے گھائل من کو بچائیں
میرے مَور پنکھ میرے مِرگ نین
تیری سُونی سبھا سجائیں

میں وندھیا چل کی آتما
میرے ماتھے چندن چندرما

اسد محمد خان
(رُکے ہوئے ساون)