دل والو کیا دیکھ رہے ہو ان راہوں میں ۔۔۔ رضی ترمذی

دل والو کیا دیکھ رہے ان راہوں میں حدِ نظر تک یہ ویرانی ساتھ چلے گی  سناٹے پھر شمع کے آنسو چاٹ رہے ہیں یہ بستی جو اجڑ گئی ہے اب نہ بسے گی  گھر کے اندر سارے جنگل کا سناٹا شام ہوئی تو اس جنگل میں ہوا چلے گی  جن کے ہاتھوں دل کی یہ توہین ہوئی ہے ان کے لیے بھی یہ دنیا ایسی نہ رہے گی  رضی میاں تم شام سے کیسے چپ بیٹھے ہو کچھ تو بولو ایسی چپ سے بات بڑھے گی  ۔۔ سید رضی ترمذی
دل والو کیا دیکھ رہے ان راہوں میں
حدِ نظر تک یہ ویرانی ساتھ چلے گی

سناٹے پھر شمع کے آنسو چاٹ رہے ہیں
یہ بستی جو اجڑ گئی ہے اب نہ بسے گی

گھر کے اندر سارے جنگل کا سناٹا
شام ہوئی تو اس جنگل میں ہوا چلے گی

جن کے ہاتھوں دل کی یہ توہین ہوئی ہے
ان کے لیے بھی یہ دنیا ایسی نہ رہے گی

رضی میاں تم شام سے کیسے چپ بیٹھے ہو
کچھ تو بولو ایسی چپ سے بات بڑھے گی

۔۔
سید رضی ترمذی