اس حادثہ وقت کو کیا نام دیا جائے - محسن بھوپالی

جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے اس حادثۂ وقت کو کیا نام دیا جائے  میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہے کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے  ہے خوئے ایازی ہی سزاوارِ محبت محمود کو کیوں طعنۂ اکرام دیا جائے  ہم مصلحتِ وقت کے قائل نہیں یارو! الزام جو دینا ہو، سرِ عام دیا جائے  بہتر ہے اس بزم سے اُٹھ آئیے محسنؔ سرقے کو جہاں رتبۂ الہام دیا جائے  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محسن بھوپالی

جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے
اس حادثۂ وقت کو کیا نام دیا جائے

میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہے
کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے

ہے خوئے ایازی ہی سزاوارِ محبت
محمود کو کیوں طعنۂ اکرام دیا جائے

ہم مصلحتِ وقت کے قائل نہیں یارو!
الزام جو دینا ہو، سرِ عام دیا جائے

بہتر ہے اس بزم سے اُٹھ آئیے محسنؔ
سرقے کو جہاں رتبۂ الہام دیا جائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محسن بھوپالی