شرح دیوان غالب از یوسف سلیم چشتی pdf

شرح دیوان غالب از یوسف سلیم چشتی pdf
یہ شرح غالبؔ کی شرحوں میں ایک اور اہم اضافہ ہے اور بعض اعتبارات سے یہ شرح بھی خاصی اہم ہے۔ اس میں نہ صرف مختلف اشعار کا مطلب تفصیل سے لکھا گیا ہے بلکہ کلام کے ہر پہلو پر بہت تفصیلی حواشی لکھے گئے ہیں۔ اور اس میں شبہ نہیں کہ اس تفصیل سے معلومات میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ شارح کی شعر فہمی بھی قابلِ داد ہے اور یہ حقیقت بھی واضح ہوتی ہے کہ وہ غالب کے مزاج کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔ کلامِ غالبؔ میں کہیں کہیں انہوں نے نئے گوشے بھی تلاش کیے ہیں اور بہت سی نئی باتیں بھی کہیں ہیں۔ شروع میں شارح نے تقریباََ سوا دو سو صفحات کا ایک مقدمہ بھی شامل کیا ہے جس میں غالبؔ کی سوانح حیات شخصیت، نفسیات، ان کے زمانے کے تہذیبی اور تمدنی حالات اور ان کے فلسفۂ تصوف وغیرہ پر بہت تفصیل سے بحث کی ہے۔