آگے سمندر ہے ناول از انتظار حُسین

آگے سمندر ہے ناول از انتظار حُسین
انتظار حسین 21 دسمبر 1925ء کو بلند شہر بھارت میں پیدا ہوئے۔ میرٹھ کالج سے بی۔اے اور ایم۔اے کا امتحان پاس کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ان ناولوں میں "چاند گہن"، "بستی" اور "آگے سمندر ہے" بہت مقبول ہوئے۔ 

"آگے سمندر ہے" 1998ء میں شائع ہوا۔ ناول کا موضوع ان ہجرت زدہ خاندانوں کا نوحہ ہے جن کی معاشرتی زندگی 1947ء کی تقسیم کا معاوضہ ثابت ہوئی۔ لوگوں کے انفرادی اور معاشرے کے اجتماعی تشخص کا اس قدر سفاکی سے مسخ ہونا از خود ایک حادثہ ہے جو انسانی نفسیات پر حاوی ہے۔