سوفی کی دنیا از جوسٹین گارڈر مترجم ابوالفرح ہمایوں

سوفی کی دنیا از جوسٹین گارڈر مترجم ابوالفرح ہمایوں

جوسٹین گارڈر 8 اگست 1952ء کو اوسلو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلسفہ کی تاریخ اور مذہب پر کتابیں لکھیں۔ ان کی کتاب "Sophie's World" سَوفی کی دنیا 1991ء میں شائع ہوئی جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ سَوفی کی دنیا نے International Best Seller کا درجہ حاصل کیا۔ "سوفی کی دنیا ان کا فلسفیانہ ناول ہے اور دنیا کی تمام بڑی زبانوں میں اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ 

سب سے پہلے یہ ناول نارویجین (NORWEGIAN) زبان مین SOFIES VERDEN کے عنوان سے شائع کی گئی۔ انگریزی میں ترجمہ PAULETTE MOLLER نے 1994ء میں کیا۔ بعد میں کئی اور زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ 

"مغربی فلسفے کی ایک جامع تصویر۔ ایک چودہ سالہ لڑکی فلسفے کی تاریخ سے پردہ اٹھاتی ہے۔ یہ کتاب ان نوجوانوں کے لیے بے حد کار آمد ثابت ہوگی جو فلسفے کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کے لیے بھی جو بیشتر اسباق اور معلومات فراموش کر چکے ہیں۔ 
(نیوز ویک)
اس ناول کی سب سے قابل تعریف بات سیدھا سادا اندازِ بیان ہے۔ فلسفے جیسے خشک موضوع کو بالکل شاعرانہ انداز میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ ہر بات بہ آسانی دل میں اُتر جاتی ہے۔ فلسفے کی تاریخ پر مبنی یہ ناول فرانس میں پاگل پن کی حد تک مقبول ہوا ہے، اور آج پورے یورپ کا پسندیدہ ناول ہے۔ 
(دی واشنگٹن پوسٹ بک ورلڈ)

ایک انوکھی اور نادر کتاب۔ سقراط سے لے کر سارتر تک کے نظریات کا نچوڑ۔ ایک ایسی گولی جو شہد اور دودھ کے مرکب سے بنائی گئی ہے۔ ایک بار پڑھنا شروع کرنے کے بعد اس کو آسانی سے ایک طرف ڈال دینا آپ کے بس کی بات نہیں۔ 
(نیویارک نیوز ڈے)