Raat Chor aur Chaand رات، چور اور چاند by Balwant Singh
بلونت سنگھ کے قلم میں بڑی روانی تھی عام زندگی کے واقعات کو وہ کہانی کے روپ میں ڈھالنے کے ہنر سے اچھی طرح واقف تھے۔ انہوں نے جس طرح کامیابی کے ساتھ افسانے تخلیق کیے، اسی فنی چابکدستی کے سہارے ناول کی تکمیل میں مصروف رہے۔ ان کے اہم ناولوں میں رات، چور اور چاند، ایک معمولی لڑکی، عورت اور آبشار، کالے کوس، چک پیراں کا جسا وغیرہ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ ویسے تو ان کے تقریباََ تمام ناولوں نے ادب کے سنجیدہ حلقے کو خاطر خواہ متاثر کیا لیکن اظہارِ خیال کی سطح پر بلونت سنگھ سے ہمیشہ ہی اعتنائی برتی گئی۔ یہاں ہم ان کے مشہور ناول "رات چور اور چاند" کے حوالے سے ان کا ذکر کریں گے۔ یہ ناول 1948ء میں پہلی بار شائع ہوا۔ لیکن تقریباََ نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باجود بھی اس ناول کی اہمیت میں چنداں فراق نہیں آیا۔
"رات چاند اور چور" کی کہانی پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہ رہے دو خاندانوں کی ایسی داستان ہے جو دل کو چھو لیتی ہے۔ پالا سنگھ عرف پالی اس ناول کا مرکزی کردار ہے۔
Tags:
بلونت سنگھ