تذکرہ کے لغوی معنی "ذکر کیا گیا، یادداشت یا سرگزشت" کے ہیں۔ مگر اصطلاح میں تذکرہ ایسی کتاب کو کہتے ہیں جس میں شاعروں کا حال لکھا جائے۔ بعض ناقدین نے میر تقی میر کی "نکات الشعراء" کو ابتدائی تذکروں میں اہم ترین اور مولانا محمد حسین آزاد کی "آبِ حیات" کو اردو تذکرہ نویسی کا اولین نقش شمار کیا ہے۔