محاورہ کیا ہے؟ دیکھیے تعریف اور مثالیں

محاورہ کیا ہے؟ دیکھیے تعریف اور مثالیں
محاورہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں "مشق"۔ اصطلاح میں محاورہ الفاظ کے اس روایتی مجموعہ کو کہا جاتا ہے جو اپنے لغوی معنی کے بجائے استعاراتی معنی کو ظاہر کرتا ہے۔ محاورہ ایک ایسا تخلیقی استعارہ ہوتا ہے جو اہلِ زبان کی لغت کا حصہ ہوتا ہے۔ محاورہ جملوں میں زور پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جملے کے علاوہ مفرد طور پر استعمال نہیں ہوتا۔ محاورے کے معنی کی تفہیم سادہ اور سہل نہیں ہوتی بلکہ اہل زبان اور زبان دانی کا مطلب یہی ہے کہ فرد محاورے کے استعمال اور تفہیم پر قادر ہے۔ محاورے کی وضاحت کرتے ہوئے عبدالحق لکھتے ہیں:

جب دو یا زیادہ الفاظ مل کر ایسی ترتیب سے استعمال ہوں کہ اہلِ زبان بولتے ہیں اور اس میں کسی قیاس یا تغیر و تبدل کو دخل نہ ہو جب ایسے معنی پیدا کرے جو حقیقی معنوں سے الگ ہو تو محاورہ کہلاتا ہے لیکن جب عام اور حقیقی معنوں میں استعمال ہوتا ہے تو وہ محاورہ نہیں کہلاتا۔
(عبدالحق: تنقیدات عبدالحق، محمد تراب علی خاں، ص 148ء{alertInfo}