کلیات شاعری کیا ہوتا ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف

کلیات شاعری کیا ہوتا ہے؟

اردو میں "کلیات" کا لفظ بطور واحد مستعمل ہے۔ کلیات وہ شعری مجموعہ ہے جس میں کسی شاعر کا کل کلام جمع کر کے شائع کر دیا جائے۔ جیسے فیض احمد فیض نے اپنے تمام مجموعوں کو یکجا کر کے "نسخہ ہائے وفا" کے نام سے اپنی زندگی ہی میں شائع کر دیا تھا۔ "کلیاتِ غزلیاتِ میرؔ" میں میر کے چھے کے چھے دواوین کو یکجا کر دیا گیا ہے جبکہ "کلیاتِ نظمیاتِ میر" میں میر کی غزلیات کے علاوہ ان کی باقی تمام اصناف پر مشتمل کلام شامل ہے۔ اسی طرح حسرتؔ موہانی کے بارہ دواوین ہیں جن کو یکجا کر کے کلیاتِ حسرتؔ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔

Ad blocker detected!

We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.