قنوطیت کا مطلب اور جامع تعریف
قنوطیت کا مادہ قنوط ہے، جس کے لغوی معنی مایوسی اور ناامیدی کے ہیں۔ نظم و نثر میں ایسے خیالات پیش کرنا جن سے زندگی کے تاریک پہلو سامنے آئیں اور انسان پر مایوسی اور ناامیدی کا غلبہ ہو جائے تو ادب کی اصطلاح میں اس کیفیت کا نام قنوطیت ہے۔ اردو شاعری میں میر تقی میرؔ، ناصر کاظمی، اور فانی بدایونی وغیرہ کے ہاں قنوطیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔
Tags:
قنوطیت