Catharsis کتھارسس Explained In Urdu
تنقیہ یا کتھارسس اصل میں طبی اصطلاح ہے جس کے معنی ہیں: جسم سے فاسد یا ردی مادوں کا اخراج جو ظاہر ہے صحت مندی کا سبب بنے گا۔ ارسطو نے اس لفظ کو اپنی تصنیف "بوطیقا" میں المیے کی توضیح کے لیے استعمال کیا ہے۔ جملہ یہ ہے: "المیہ ہراس اور ترس کے ذریعے اسے انہیں جذبات کے اخراج کا سبب بنتا ہے" یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ارسطو کا مطلب کیا ہے۔ اس بارے میں مدت سے بحث جاری ہے اور جاری رہے گی۔ ارسطو کی مراد شاید یہ ہو کہ المیے میں کرداروں کے مصائب کو دیکھ کر ناظرین میں بھی ہراس اور ترس کے جذبات بیدار ہوتے ہیں اور وہ عبرت حاصل کرتے ہیں۔
Tags:
کتھارسس