ضرب المثل سے کیا مراد ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف
ضرب المثل سے کیا مراد ہے؟
ضرب المثل کے لغوی معنی ہیں "کہاوت، وہ جملہ جو مثال کے طور پر پیش کیا جائے"۔ اصطلاح میں ضرب المثل ایسے بہ معنی جملے، فقرہ، مصرع یا شعر یا قول کو کہا جاتا ہے جو کسی معاشرے میں مشہور و معروف،عام فہم، خاص و عام میں یکسا مروج ہوتا ہے جو گفتگو میں اجمال و اختصار کے ساتھ توضیحی خصوصیات پیدا کرتا ہے اور معنی میں شدت و زور پیدا کرتا ہے۔ ضرب المثل رواج، روایت، اور مشہور و معروف ہونے کی خصوصیات سے تشکیل پاتی ہے اور اپنے لغوی معنی کے بجائے تمثیلی اور استعاراتی معنی کی حامل ہوتی ہے۔ ضرب المثل کی مندرجہ ذیل خصوصیات بیان کی جا سکتی ہیں:
1۔ ضرب المثل ایک جملے اور فقرہ وغیرہ کی شکل میں ہوتی ہے۔
2- ضرب المثل کے معنی عام صداقت کے حامل ہوتے ہیں۔
3- ضرب المثل مروج اور مشہور و معروف ہوتی ہے۔
4- ضرب المثل کے الفاظ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
5- ضرب المثل کا استعمال جملے میں نہیں ہوتا بلکہ جملے میں مزید زور پیدا کرنے کے لیے ضرب المثل جملے کو بطور مثال پیش کیا جا سکتا ہے۔
6- ضرب المثل اور محاورے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ محاورہ جملے میں اپنے معنی ظاہر کرتا ہے جبکہ ضرب المثل مکمل معنی کی حامل ہوتی ہے یعنی محاورہ آزادانہ طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا جبکہ ضرب المثل آزادانہ حیثیت کی حامل ہوتی ہے۔
Tags:
ضرب المثل کی تعریف