Avant-grade اواں گارد Meaning Explained In Urdu
اواں گارد سے کیا مراد ہے؟
ادبی تاریخ کی ایک اصطلاح ہے۔ فوجی محاورے سے وضع کی گئی ہے کہ اس سے مراد ہر اول دستہ ہے۔ ادب میں "اواں گارد" ان ادیبوں، شاعروں اور نقادوں کے گروہ کا نام قرار پاتا ہے جو نئے راستے تلاش کرے، نئی طرز کو رواج دے، تازہ کاری کو اپنائے۔ بالخصوص کوئی انداز جس میں جدت ہو، جو انقلابی ہو اور اپنے زمانے کے طور طریقوں سے خاصا ہٹ کر ہو۔ مشکل یہ ہے کہ جن لوگوں کو ایک زمانے میں نئے انداز کا نقیب سمجھا جانے لگتا ہے وہی ایک عرصہ گزر جانے کے بعد جانے پہچانے ہونے کے باعث روایت شکن نہیں بلکہ روایتی نظر آنے لگتے ہیں۔
Tags:
اواں گارد