آپ بیتی کے معنی اور تعریف
اپنی زندگی کا احوال آپ قلم بند کرنے کا عمل خود سوانح ہے۔ سیدھے لفظوں میں اسے آپ بیتی کہہ لیجیے۔ سمجھا یہ جاتا ہے کہ فرد اپنی زندگی کے واقعات کو سب سے بہتر اور مستند طور پر قلم بند کر سکتا ہے۔ اپنے بارے میں جتنا کچھ اسے معلوم ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کو معلوم ہونا ممکن نہیں ہے۔ تاہم خود سوانح جات کو پڑھ کر اس بات پر یقین لانا مشکل ہو جاتا ہے۔ بیشتر حضرات اپنی زندگی کی حالات بڑھاپے میں قلم بند کرتے ہیں اور اس وقت تک ان کا حافظہ، اسثنائی صورتوں کو چھوڑ کر، صحیح سلامت نہیں رہتا۔ اس سے بھی بڑی قباحت یہ ہے کہ کسی آدمی میں جرات نہیں ہوتی یا وہ ضروری نہیں سمجھتا کہ سب کچھ پوست کندہ رقم کر دے۔ لکھنے والے عموما بہت کچھ چھپانا چاہتے ہیں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ایسی امیج قارئین کے سامنے جائے جو با وقار ہو اور قاری کو متاثر کر سکے۔ بیشتر ناقدین کی آب بیتیاں بڑی حد تک فکش ہوتی ہیں۔ اردو میں میر تقی میر کو اولین سوانح نویس ہونے کا شرف حاصل ہے۔ یہ بجا کہ ان کی تاب فارسی میں ہے لیکن ان کی شاعرانہ عظمت کا دار و مدار اردو کلام پر ہی ہے۔
Tags:
آپ بیتی