آنگن ناول از خدیجہ مستور Pdf

آنگن ناول از خدیجہ مستور Pdf
خدیجہ مستور کا ناول "آنگن" ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو اُتر پردیش کے علاقے میں دوسری جنگِ عظیم سے پہلے آرام اور سکون کی زندگی گزار رہا تھا۔ اس کی خوشحالی اور آسودگی عام معاشرتی محرومیوں سے محفوظ تھی۔ خدیجہ مستور نے بڑی احتیاط اور خوبصورتی سے اس خاندانی ماحول اور پس منظر کی عکاسی کی ہے۔ حالات کی تبدیلی، سماجی تغیرات، پرانے اصولوں یا تصورات کی شکست و ریخت اور نئے معاشرتی مسائل کے نقوش اس ناول میں صاف اور شفاف نظر آتے ہیں۔ یہ خاندان فطری طور پر نئے رجحانات سے متاثر ہوا۔ تحریک آزادی کی شدت اور عوامی اضطراب بڑھا تو اس گھر کے لوگ بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکے۔ معاشرہ نگاری کی ایسی جیتی جاگتی تصویریں بہت کم ناولوں میں پیش کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:(دشت سوس ناول از جمیلہ ہاشمی)
متوسط گھرانوں کی عورتوں کی فطرت اور نفسیات کا خدیجہ مستور نے بہت قریب سے مطالعہ کیا ہے۔ "آنگن" کی واقعہ نگاری میں توازن کا گہرا شعور ملتا ہے۔ یہ ایک گھر کے آنگن کی کہانی کو پیش کرتا ہے لیکن یہ کہانی ہر گھر کے آنکن کی کہانی بن گئی ہے۔