دشتِ سُوس ناول از جمیلہ ہاشمی

دشتِ سُوس ناول از جمیلہ ہاشمی
"دشتِ سُوس" جمیلہ ہاشمی کا اہم ترین تاریخی ناول ہے جو عظیم ہستی حسین بن منصور حلاج کی زندگی کے متعلق ہے۔ اس میں منصور کے متنازعہ افکار اور ان سے پیدا ہونے والی صورت حال کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ناول میں دسویں صدی عیسوی کے عباسی دور کے سیاسی، سماجی اور معاشی حالات کی بھی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔