اداس نسلیں ناول از عبداللہ حسین pdf

اداس نسلیں اردو کا پہلا ایسا ناول ہے جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ اداس نسلیں تقسیمِ ہند پر لکھا گیا ایک بہترین ناول ہے۔ 
اداس نسلیں 1963ء میں شائع ہوا تھا۔ عبداللہ حسین نے اداس نسلیں کے دیباچے میں کچھ یوں لکھا ہے کہ: 
"ہر ادیب اور شاعر اپنی ہم عصر نسل کے لیے لکھتا ہے۔ یوں کبھی نہیں ہوا کہ کوئی ادیب قلم اٹھائے اور کہے کہ "اب میں آنے والی نسلوں کی خاطر ادب تخلیق کرتا ہوں۔ وغیرہ وغیرہ۔" یہ بھی پڑھیں: غلام باغ ناول از مرزا اطہر بیگ"
ہاں اگر ایک بعد دوسری نسل بھی اس کے ادب کو اسی شوق سے پڑھتی ہے اور اس کے ساتھ اپنے کو اسی قدر منسلک و مربوط محسوس کرتی ہے تو یہ بات ادیب کے لیے گویا بونس کے طور پر ہوتی ہے اور اس سے اُسے ۔۔ وہ جو کہ آخر قلم کا مزدور ہی ہوتا ہے، اتنی ہی خوشی حاصل ہوتی ہے جتنی کہ کسی بھی محنت کش کو عید کے موقع پر ایک ماہ کی زائد تنخواہ کے ملنے کی ہوتی ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہوتا ہے ، گو کہ یہ کوئی عطیہ نہیں بلکہ اُس کا اپنا حق ہوتا ہے۔ "
عبداللہ حسین
لندن، یکم جنوری 1984ء