علی پور کا ایلی ناول از ممتاز مفتی pdf
یہ (علی پور کا ایلی) اردو ناولوں کا گرنتھ صاحب ہے، اور اس لیے مشہور ہے کہ اِس پر آدمی جی انعام نہ ملا۔
(ابنِ انشا)
علی پور کا ایلی۔ ہمارے ناولوں میں "فسانہ آزاد" اور "طلسمِ ہوشربا" کی جدید اور انوکھی صورت ہے۔ پڑھتے جائیے، پڑھتے جائیے۔ لطف ہی لطف، زندگی ہی زندگی خصوصا نوجوانوں کو اس ناول کا مطالعہ ضرور کر لینا چاہیے۔
(شہناز بشیر)
ممتاز مفتی جو نفسیاتی زاویہء نگاہ لے کر ادبی محفل میں آئے تھے، اب ہمارے لیے ایک نادر ناول لے کر آئے ہیں۔ اگر آپ نے اب تک "علی پور کا ایلی" نہیں پڑھا تو سمجھ لیجیے کہ آپ نے کچھ بھی نہیں پڑھا۔ آپ اسے پڑھنا شروع کریں گے تو محسوس کریں گے آپ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، پڑھ چکیں گے تو پھر سے پڑھنا شروع کر دیں گے، اس لیے کہ یہ گوناگوں دلچسپیوں کا مجموعہ ہے گویا اس کا مطالعہ تسکین کا باعث ہے۔ اس ناول میں جنسی پہلو بہت ابھرا ہوا ہے، اس کا ہر کردار جنس کے کسی نہ کسی رخ کو ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔ لیکن اس میں نہ عریانی ہے نہ فحاشی نہ لذتیت۔ الغرض "علی پور کا ایلی" اپنی گوناگوں خوبیوں کے باعث اردو کے اچھے ناولوں میں شمار کیے جانے کا مستحق ہے۔
(ڈاکٹر سہیل بخاری)
Tags:
ممتاز مفتی