نمل مکمل ناول از نمرہ احمد pdf
"نمل" خون اور دل سے جڑے نور اور انہی دونوں سے جڑے گناہوں کی کہانی ہے۔ نمل میں آپ کو مختلف اقسام کے لوگ ایک جگہ جمع نظر آئیں گے اور وہ سب ہماری زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے کی ترجمانی کرتے ہیں۔ ان سب میں برائیاں اور اچھائیاں موجود ہیں۔ نمل کے اچھے کردار اتنے اچھے نہیں ہیں اور مکمل طور پر برے بھی نہیں ہے۔ آپ نے ان سرمئی کرداروں کی اچھائیوں کو اپنانا ہے اور ان کی برائیوں سے سبق سیکھنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:(شرح کلیاتِ غالب فارسی مع اردو ترجمہ از حمید یزدانی)
ان کے دکھوں سے اپنا کتھارسس کرنا ہے اور ان کی کامیابیوں سے اپنے لیے راہ متعین کرنی ہے۔ کہانیوں میں دل دکھا دینے والے واقعات کی منظر اس لیے کی جاتی ہے تاکہ زندگی میں آگے بڑھتے قاری کے سینے میں جو دل برف بنتا جا رہا ہے اس کو کلہاڑا مار کے توڑا جا سکے۔ وہ ٹوٹے گا تو اندر روشنی اور تپش داخل ہوگی، پھر ہی وہ پگھل کر نرم پڑے گا اور جذبوں کو پرانی شدت سے محسوس کر سکے گا۔ اگر ہم ایسا نہ لکھیں اور ایسا نہ پڑھیں تو دنیا کے دھکے، دکھ اور تکالیف ہمیں سرد مہر اور بے حس بناتی چلی جائیں گی۔ نمل کو بھی میں نے اسی لیے لکھا ہے تا کہ آپ اپنے دل کے مرائض کی شفا بھی پہچانیں، اور اپنے خون کے رشتوں کے ساتھ واپس بھی جڑ جائیں۔
(نمرہ احمد)
Tags:
نمرہ احمد