انتظار پر اشعار

انتظار پر اشعار

 1-
گر انتظار کٹھن ہے تو تب تلک اے دل
کسی کے وعدہء فردا کی گفتگو ہی سہی

--
فیض احمد فیض

2-
تھگ گئے ہم کرتے کرتے انتظار
اک قیامت ان کا آنا ہو گیا

-

3-
جانے آ کر وہ غضب ڈھائیں گے کیا
جن کی آمد اک قیامت ہو گئی

4-
اے ابرِ بہار آج ذرا تھم کے برسنا
آ جائے مرا یار تو پھر جم کے برسنا

-
5-
وعدہ خلاف یار سے کہیو پیامبر
آنکھوں کو روگ دیجیے کیوں انتظار کا

---
خواجہ آتشؔ

6-
آنے کی کس کے اے دل امید کر رہا ہے
جھوٹا زمانے بھر کا وہ ایک چالیا ہے

۔۔۔
خواجہ آتشؔ

7-
انتظار ان کا عبث اے دلِ مشتاق نہ کر
وہ کسی اور کے مہمان بنے بیٹھے ہیں

رنجور عظیم آبادی

8-
وہ جلد آئیں گے یا دیر میں خدا جانے
میں گل بچھاؤں کہ کلیاں بچھاؤں بستر پر

رنجور عظیم آبادی

9-
ہے کس کا انتظار کہ خوابِ عدم سے بھی
ہر بار چونک پڑتے ہیں آوازِ پا کے ساتھ

----
مومن خاں مومن

10-
انداز ہو بہ ہو تیری آوازِ پا کا تھا
دیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا

----
احمد ندیم قاسمی

11-
کب تک قمر ہو شام کے وعدے کا انتظار
سوج بجھا چراغ جلے رات ہو گئی

۔۔۔
قمرؔ جلال آبادی

12-
نہ پوچھو کچھ شبِ وعدہ بلا کی انتظاری ہے
صدا پر کان در پر آنکھ، دل میں بیقراری ہے

ہمدم

13-
گزاری میں نے ساری رات یہ کہہ کر وہ اب آئے
زرا اے چشمِ تر تھمنا، زرا اے دل جگر رہنا

داغؔ

14-
غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا
تمام رات قیامت کا انتظار کیا

---
داغ

16-

خدا کرے کہ مزہ انتظار کا نہ مٹے
مرے سوال کا وہ دیں جواب اب برسوں میں

---
داغ

17-
اللہ کرے تجھ کو بھی ہو چاہ کسی کی
پھر میری طرح تو بھی تکے راہ کسی کی

داغ
-
اب جو پتھر ہے آدمی تھا کبھی
اس کو کہتے ہیں انتظار میاں
۔۔
افضل خان