محبوب کی آمد پر اشعار

آمدِ جاناں / محبوب کے آنے پر اشعار
1-
لو وہ آئے جانِ عاشق پر غضب ڈھاتے ہوئے
مسکراتے، اینڈتے، جوبن پہ اتراتے ہوئے

۔۔۔۔۔۔
آزادؔ

2-
آج دم بھر میں اجل کا سامنا ہونے کو تھا
خیر گزری آ گئے تم۔ کیا سے کیا ہونے کو تھا

----
تسلیم لکھنوی

3-
چلے آئے مرے گھر کس طرح تم بھول کر رستہ
یہ کیا اب دل میں آیا تھا، یہ کیا جی میں سمائی تھی

تسلیم لکھنوی

4-
او وعدہ فراموش کدھر بھول پڑا آج
تقدیر ہماری جو یہ صورت نظر آئی

-

5-
پوچھتا کیا ہے ترے آنے سے کیا کیا ہو گیا
ہاتھ بھر دل بڑھ گیا، دُگنا کلیجا ہو گیا

---
سائل دہلوی

6-
بجلیاں دیکھنے والوں میں لگاتے آئے
تم جدھر آئے اُدھر آگ لگاتے آئے

----
رسا

6-
شکوہ کروں میں اُن سے یا اُٹھ لوں بلائیں
وہ آج میرے گھر پر آئے ہیں سال بھر میں

----
شبیر امروہوی

7-
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

----
غالبؔ دھلوی

8-
یار تنہا جو ادھر بھول کے آ نکلا ہے
کیسے ارمان مچلتے ہیں نکلنے کے لیے

----
ملک الکلام قوی

9-
غصہ آتا ہے پیار آتا ہے
غیر کے گھر سے یار آتا ہے

-----
رشکی دھلوی

10-
آج مدت کے بعد آئے ہو
یار یہ دل سے راہ تھی دل کی

----
اکبرؔ میرٹھی

11-
وہ میری ملاقات کو آئے مرے گھر آج
مدت میں دعاؤں نے دکھایا ہے اثر آج

12-
جس کے گھر میں بعد مدت کے وہ آئے
شادمانی اُس کی دیکھا چاہیے

13-
وہ چھپ کے آئے ہیں ڈرتے ہوئے ہمارے گھر
رقیب کو نہ خدایا خبر کرے کوئی

14-
ذاکرؔ کے در پہ آ کے وہ کہتے ہیں ناز سے
اس خانماں خراب کو جب دیکھو گھر نہیں

--------
ذاکرؔ دھلوی

15-
آپ سے آتے ہو کب عشاق مضطر کی طرف
جذبہء دل تم کو لایا ہے مرے گھر کی طرف

----
اکبر الہ آبادی

16-
الفت اسے کہتے ہیں یہ جذبِ محبت ہے
بے آئے مرے گھر میں تو رہ نہ سکا دیکھا

------
بیخود دھلوی