سُر کی چھایا ناصر کاظمی

سُر کی چھایا ناصر کاظمی
ناصرؔ کاظمی بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں لیکن انہوں نے نظمیں بھی لکھیں اور مضامین بھی اور "سُر کی چھایا" کی صورت میں ایک ڈرامہ بھی تخلیق کیا۔ دراصل ان کا تمام تر تخلیقی سفر نت نئے جہانوں کی جستجو سے عبارت تھا۔ "سُر کی چھایا" ہیئت کے اعتبار سے ڈرامہ ہے اور روح کے اعتبار سے شاعری۔