لفظ جلوہ پر خوبصورت اشعار کا مجموعہ

لفظ جلوہ پر اردو اشعار پڑھیے
نظر آ گیا جو وہ جلوہ نہیں ہے
اسے دیکھنا کچھ تماشا نہیں ہے۔ 
(تاباں دہلوی)
حشر پر قاماتِ جاناں کا ہے جلوہ موقوف
اِس قیامت کو قیامت پہ اٹھا رکھا ہے
(امیر مینائی)
کہہ سکے یہ کون یہ جلوہ گری کس کی ہے
پردہ چھوڑا ہے وہ اُس نے کہ اٹھائے نہ بنے
(غالبؔ)
کچھ نظر آیا نہ پھر جب تو نظر آیا مجھے
جس طرف دیکھا مقام ہو نظر آیا مجھے
(آتش)
جلوے کو اس کے دیکھ کچھ غش سا آ گیا
اُس کا پتہ ملا، تو پھر اپنا پتہ نہیں
(تصویر دہلوی)
خلوت سے انجمن میں وہ تشریف لائے ہیں
دنیا و دیں کے ساتھ بکھیڑے لیے ہوئے
(ریاض خیر آبادی)
باغِ جناں کی تھی ہوس اس کی بہار دیکھ کر
حشر میں ہم مچل گئے جلوہء یار دیکھ کر
(حفیظ عظیم آبادی)