جانگلوس ناول از شوکت صدیقی مکمل تین جلدیں Pdf

جانگلوس ناول از شوکت صدیقی مکمل تین جلدیں Pdf
 نام ناول: جانگلوس
مصنف: شوکت صدیقی
سن اشاعت: 1978ء
مطبوعہ: فائن آفسیٹ پریس، شاہدرہ، دہلی۔ 32
ناشر: کتاب والا 2794، گلی جھوت والی، 
پہاڑی بھوجلہ، دہلی۔110006
ISBN: 81-89369-80-6 {alertInfo}

شوکت صدیقی کا ناول "جانگلوس" اردو ناول میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ناول 1978ء میں منظرِ عام پر آیا۔ تین جلدوں میں لکھے گئے ناول "جانگلوس" کو جو شہرت نصیب ہوئی وہ کسی ادیب کے حصے میں نہیں آئی۔ 

{getButton} $text={Download Vol:1} $icon={link}

{getButton} $text={Download Vol:2} $icon={link}

{getButton} $text={Download Vol:3} $icon={link}

شوکت صدیقی 20 مارچ 1923ء کو لکھنؤ کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام شوکت حسین تھا۔ ان کا ناول خدا کی بستی غالباَ اردو کا واحد ناول ہے جس کا ترجمہ دنیا کی 26 زبانوں میں ہو چکا ہے۔ شوکت صدیقی کا ناول جانگلوس ڈرامے کی صورت میں پاکستان ٹیلی وژن سے چھ مرتبہ پیش کیا گیا۔ 

"جانگلوس" پنجاب کی دیہی زندگی کے بارے میں لکھا گیا، اس ناول کو لکھنے کے لیے شوکت صدیقی نے باقاعدہ پنجابی اور سرائیکی زبانیں سیکھیں۔ اس ناول کا مرکزی خیال یہ ہے کہ زمین اور جاگیردار در اصل استحصالی قوتیں ہیں۔ جرم چھوٹے چور سے بھی سرزد ہوتا ہے اور بڑے چور سے بھی مگر سزا ہمیشہ چھوٹے چور کو ملتی ہے بڑا چھور ہمیشہ بچ نکلتا ہے۔ شوکت صدیقی کا انتقال 18 دسمبر 2006ء کو 83 برس کی عمر میں کراچی میں ہوا۔