ایک عورت ہزار دیوانے ناول از کرشن چندر

ایک عورت ہزار دیوانے ناول از کرشن چندر
'ایک عورت ہزار دیوانے' کا مرکزی کردار ایک حسین خانہ بدوش لڑکی لاچی ہے۔ اس کے قبیلے کی روایت ہےاور فہم کے مطابق عورت، گھوڑی اور زمین بیچنے کی چیزیں ہیں لیکن لاچی کسی قیمت پر بھی بکنا نہیں چاہتی اور وہ ہر حالت میں اپنی عزت و عصمت اور ناموس و خودداری کا تحفظ کرتی ہے۔ 

'ایک عورت ہزار دیوانے' کرشن چندر کا شاہکار ناول ہے۔ کرشن چندر نے طرح طرح کی عورتوں کو اپنے فکشن کا موضوع بنایا ہے۔ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ اس طرح کی عورتوں میں شاید لاچی سب سے زیادہ بے باک، با عزم، مستقل مزاج اور غیور ہے۔ وہ عورتوں میں مرد ہے۔ 

Ad blocker detected!

We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.