برگِ نے از ناصر کاظمی

برگِ نے از ناصر کاظمی
ناصرؔ کی شاعری ان کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے اپنی قلبی واردات اور احساسات کو سیدھے سادے مگر پُر اثر انداز میں بیان کیا ہے کہ ان کا ایک ایک لفظ دل میں اترتا چلا جاتا ہے۔ ان کا کلام تصنع سے پاک ہے۔ سادگی اور برجستگی ایسی کہ اس پر ہزاروں رنگینیاں قربان کر دی جائیں۔ انہوں نے روزمرہ کے الفاظ کو اس خوبصورتی سے باندھا ہے کہ کبھی کبھی بے اختیار ہنسی بھی آ جاتی ہے لیکن شعر کی معنویت پر کوئی حرف نہیں آتا۔ کچھ اشعار تو ایسے سیدھے سادے اور عام بول چال کی زبان میں ہیں کہ یوں لگتا ہے جیسے ہم میں سے ہی کوئی بات کر رہا ہو۔