نادار لوگ ناول از عبداللہ حسین pdf

Published first in 1996 this novel by Abdullah Hussain is considered as a sequel to his famous Udaas Naslain.
1947ء میں برِ صغیر کا دو آزاد مملکتوں میں تقیسم ہو جانا تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ یہ واقعہ اپنے ساتھ کتنے اندوہ ناک واقعات کو جنم دیتا چلا گیا ہے۔ اردو ادب میں فسادات کے حوالے سے بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ نو آبادیاتی عہد کا خاتمہ وقت کے جس موڑ پر ہوا اور جس طرح ہوا اس نے برصغیر کے باشندگان کو ایک طرف تو آزادی کی دولت سے ہمکنار کیا مگر دوسری جانب بہت سے ایسے مسائل کو بھی جنم دیا جو پس نو آبادیاتی عہد میں اس معاشرے کی اقدار اور اس مملکت کو دیمک کی طرح چاٹتے چلے گئے۔
عبداللہ حسین کا ناول "نادار لوگ" (1996ء) بھی پس نو آبادیاتی عہد میں سماجی رویوں اور اقدار کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے استحصال کو نمایاں کرنے کی اہم کاوش ہے۔ "نادار لوگ" کا زمانی منظر نامہ 1897ء سے 1947ء کے درمیانی عرصے میں پھیلا ہوا ہے۔ ناول کا زیادہ تر حصہ 1947ء کے بعد ملک کے حالات و واقعات پر مبنی ہے۔ اس دوران میں ملک کی زندگی میں جو اہم واقعات سیاسی یا سماجی زندگی کی سطح پر رونما ہوئے اور ان کے عام لوگوں کی زندگیوں اور سوچوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے انہیں ناول میں زیرِ بحث لایا گیا ہے۔