خدا کی بستی (ناول) از شوکت صدیقی pdf

خدا کی بستی (ناول) از شوکت صدیقی pdf
ناول "خدا کی بستی 1858ء میں شائع ہوا۔ تقریبا 655 صفحات اور 11 ابواب پر مشتمل یہ قدرے ضخیم ناول ہے۔ شوکت صدیقی کو اس شاہکار ناول لکھنے پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقسیم ہند اور فسادات کے موضوع پر اردو ادب میں بہت کچھ لکھا گیا لیکن شوکت صدیقی کا ناول " خدا کی بستی" فسادات کے بعد کا منظر نامہ پیش کرتا ہے جب لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کر کے آئے تو اس کے بعد انہیں کن نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ناول میں پیش کردہ واقعات کا تجزیہ کرتے ہوئے شہاب قدوائی نے لکھا ہے کہ: "خدا کی بستی آزادی اور برِ صغیر کے بعد لکھا جانے والا اہم ناول ہے، جس میں قیام پاکستان کی فورا بعد تشکیل پانے والے سماج اور معاشرتی زندگی کو اجاگر کیا گیا ہے اس دور میں پلنے بڑھنے اور پھیلنے والی مفاد پرستی اور مطلب پرستی نے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی معاشرتی زندگی اور معیشت کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر دیا"۔
ن۔م۔راشد خدا کی بستی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ: "خدا کی بستی ایک ایسے معاشرے کی داستان ہے جو اخلاقی طور پر زوال آمادہ ہو اور جس میں جرائم اور تشدد اپنے عروج پر پہنچ چکے ہوں۔ اگرچہ سارے ناول سے ایک ہی بات واضح ہوتی ہے کہ جب کسی معاشرے میں اخلاقی ہم آہنگی نہ ہو تو محبت بھی بے کار جاتی ہے۔