راجہ گدھ ناول از بانو قدسیہ

Raja Gidh راجہ گدھ ناول از بانو قدسیہ pdf
بانو قدسیہ پاکستان کی مشہور افسانہ نگار، ناول نگار اور ڈرامہ نگار ہیں۔ ان کی شہرت کا آغاز ان کے مشہور افسانہ "کلو" سے ہوا۔ بانو قدسیہ کی ادبی کاوشوں کی یادگار ان کا شاہکار ناول "راجہ گدھ" ہے۔ جس کے سبب ان کو دورِ جدید کے مشہور ناول نگاروں میں شامل کیا جاتا ہے۔ 

ناول "راجہ گدھ" میں 1947ء کے بعد پروان چڑھنے والے اس نئے معاشرے کو احاطہ تحریر میں لیا گیا ہے جس کی بنیاد مادیت پر رکھی گئی اور جس کے سبب فرد ذہنی و جذباتی پچیدگیوں اور روحانی اضطراب کا شکار ہوا۔ بانو قدسیہ نے "راجہ گدھ" میں اسی اضطرابی کشمکش اور کیفیت کو پیش کیا ہے اور ساتھ ہی ان تمام سوالات کو اٹھایا ہے جن سے موجودہ دور میں انسانی ذہن نبرد آزما ہے۔ مثال کے طور پر انسان کی دیوانگی کا سبب کیا ہے؟ فرد خودکشی کی طرف کیوں مائل ہوتا ہے؟ وجود کی معنویت کیا ہے؟ رزقِ حلال اور حرام سے ہمارے جسم اور روح پر کیا مثبت اور منفی اثرات پڑتے ہیں؟ موجود سائنسی ترقی کے دور میں انسان کے لا متناہی تجسس کا کیا سبب ہے؟ کیا ہماری تمام پریشانیوں کا حل موت میں پوشیدہ ہے؟ اور سب سے بڑھ کر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان موجودہ حالات کے تحت انسان کا مستقبل کیا ہے؟ 

زیرِ نظر ناول "راجہ گدھ" 1981ء میں شائع ہوا۔ جو کہ بانو قدسیہ کی ایک کامیاب اور معتبر تخلیق ہے۔