میرزا عبدالقادر بیدل کا تعارف اور نمونہ کلام
بیدلؔ، میرزا عبدالقادر
نام میرزا عبدالقادر، بیدلؔ تخلص تھا۔ 1644 میں پیدا ہوئے۔ 21 سال کی عمر میں بہار کو خیر باد کہہ کر ہمیشہ کے لیے دِلی آ گئے۔ بیدلؔ خالص فارسی کے شاعر تھے۔ غالب اور علامہ محمد اقبالؔ نے بیدل کی شاعرانہ عظمت کا ذکر کیا ہے۔ 24 نومبر 1720ء کو دہلی میں انتقال ہوا۔ "نکات الشعرا" میں ان کے اردو کے دو اشعار درج ہیں۔ بیدل کی 5 اشعار کی غزل مولانا کبریا خاں افغانی کی بیاض سے ڈاکٹر جمیل جالبی نے اپنی کتاب "تاریخ ادب اردو" (جلد دوم) صفحہ 129 پر نقل کی ہے:
مت پوچھ دل کی باتیں وہ کہاں ہیں ہم میں
اس تخمِ بے نشاں کا حاصل کہاں ہے ہم میں
سوزِ نہاں میں کب وہ خاک ہو چکا
اب دل کو ڈھونڈتے ہو، اب دل کہاں ہے ہم میں
جب دل کے آستاں پہ عشق آن کر پکارا
پردے سے یار بولا، بیدلؔ کہاں ہے ہم میں
Tags:
بیدل دھلوی