Khas o Khashak Zamane / خس و خاشاک زمانے by Mustansar Hussain Tarar PDF
(انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائیٹس پر آپکو یہ ناول نا مکمل ملے گا۔ لیکن جو پی ڈی ایف فائل ہم فراہم کر رہے ہیں ناول پورے 741 صفحات پر مشتمل ہے اور آخری لفظ تک مکمل ہے :)
خس و خاشاک زمانے مستنصر حسین تارڑ کا ایک انتہائی اہم اور خوبصورت ناول ہے۔ جو 1900ء سے شروع ہو کر لگ بھگ 2010ء تک کے عرصے تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ناول آپ کو خس و خاشاک کی طرح کبھی 1940ء میں لے جاتا ہے اور کبھی 2000ء کے امریکہ میں اور کبھی آپ 2008ء کے کینیڈا کی سیر کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ اپنی طوالت کے باوجود یہ ناول آپ کو بور نہیں ہونے دیتا اور قاری کا دھیان جب تک ناول ختم نہ ہو جائے ناول ہی میں رہتا ہے۔ 1947ء سے پہلے اور تقسیم کے بعد کے پنجاب کو انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ اس شاہکار ناول کو آپ اداس نسلیں، نادار لوگ، راجہ گدھ، راکھ، کئی چاند تھے سرِ آسماں جیسے ناولوں کی صف میں شامل کر سکتے ہیں۔
خس و خاشاک زمانے تارڑ صاحب کے ادبی سفر کا نچوڑ ہے۔ اس ناول میں کئی کردار ہیں جو زندگی کے منفرد رنگوں سے رنگے ہوئے ہیں، لیکن بہرحال اس ناول میں میرا پسندیدہ کردار بخت جہاں ہے۔ اور آپ جب ناول پڑھیں گے تو آپکو بھی یہی محسوس ہوگا کہ شاید تارڑ صاحب کا پسندیدہ کردار بھی بخت جہاں ہی ہو۔ قصہ مختصر کہ خس و خاشاک زمانے ایک بہترین ناول ہے۔ آپ اس کا مطالعہ ضرور کیجیے۔
Tags:
مستنصر حسين تارڑ