علم عروض کے معنی اور جامع تعریف
انگریزی زبان میں عروض کو Prosody کہتے ہیں۔ عروض ان بنیادی قاعدوں کا نام ہے جن کی مدد سے شعر کے وزن کی پہچان اور جانچ پڑتال ہو سکتی ہے۔ عروض، سن 140 ہجری میں خلیل بن احمد نے مرتب کیا۔ اس نے شعر کا وزن دیکھنے کے لیے مختلف بحور وضع کیں اور (ف، ع، ل) کو بنیاد قرار دے کر حرف کی حرکت و سکون سے شعر کے لیے مختلف اوزان مرتب کیے۔
عروض ایک ریاضیاتی اور سائنسی نوعیت کا علم ہے۔ جس سے شاعری براہِ راست اور موسیقی بالواسطہ استفادہ کرتی ہے۔ خلیل بن احمد کے بنیادی عروضی نظام کے بعد اس میں بے شمار انحرافات ہوئے۔
وہ شخص جو علمِ عروض جانتا ہو یا وہ جو قواعدِ عروض کو تخلیقِ شعر پر فوقیت دیتا اور عروض سے متعلق تمام معاملات پر گہری نظر رکھتا ہو، عروضی یا Prosodist کہلاتا ہے۔
Tags:
علم عروض