داخلیت کیا ہے؟ دیکھیے جامع اور مفصل تعریف

dakhliyat ki tareef aur misalen
داخلیت تنقید اور علمِ نفسیات کی اصطلاح ہے۔
نفسیات کی رُو سے شخصیات دو طرح کی ہوتی ہیں
(i) درون بین INTEROVERT
(b) بیرون بین EXTROVERT

اندرون بین لوگ اپنی داخلی ذات میں مگن رہتے ہیں۔ اندرونی جذبات اور داخلی احساسات کو ہی اہمیت دیتے ہیں جبکہ بیرون بین اس کے الٹ ہوتے ہیں۔

ادب میں داخلیت سے مراد یہ ہے کہ شاعر اپنی قلبی واردات اپنے نجی جذبات و احساسات میں ہی اپنی تخلیقی زندگی گزارتا ہے اگر وہ بیرون پر نظر ڈالتا بھی ہے تو "ذات" ہی کی عینک سے اسے دیکھتا ہے۔ یہ رویہ کافی حد تک وراثتی ہے تاہم ماحول کی ابتری، حالات کی دگرگونی، وغیرہ بھی انسان کو داخلیت کا شکار کر دیتے ہیں۔ جیسے میرؔ کی شاعری، دبستانِ دہلی کی شاعری داخلیت کی حامل ہے اور لکھنؤ سکول کی شاعری میں خارجیت کا عنصر غالب ہے جس معجزۂ فن میں خونِ جگر کی نمود ہو وہ داخلیت کی شاعری ہوتی ہے۔

خوش رہا جب تلک رہا جیتا
میرؔ معلوم ہے قلندر تھا
(میر تقی میر)