کٹ جائے گا پورا دن - اسلم کولسری
کٹ جائے گا پورا دن
شہر کے بھوکے بچے گن
گھر، پھلواری، حسن، غزل
کیا کچھ سوچا تھا ۔۔۔ لیکن!
چائے کی اِک پیالی ہو
کتنے لمحوں کی ضامن؟
جیتا تو دُشوار ہوا
موت تو آئے تیرے بِن
سینہ ۔۔۔ جیسے اجڑا گھر
دل ۔۔۔ جیسے زخمی ڈائن
پھر ویسے ہی اسلمؔ چپ
کمرہ بند ۔۔۔ ہوا ساکن
-------
اسلم کولسری
Tags:
اسلم کولسری